خبریں خبریں

rss
امام شہید اپنی اہلیہ محترمہ کا خاص احترام کرتے تھے، امام شہید کی نظر میں بچوں کی تربیت میں ماں کا کردار بنیادی ہے۔

"رہبر شہید سید علی خامنہ ای کی فیملی کی ایمانی طرز زندگی" کے زیر عنوان بغداد کے شہید حیدر المیاحی ہال میں عراقی خواتین اور امام شہید کے داماد حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر شیخ محمد جواد محمدی گلپائیگانی کی شرکت سے پیر سات ستمبر کو ایک نشست منعقد ہوئی۔

8 ستمبر 2026

امام شہید کے افکار ثقافتی شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے الہام کا منبع ہیں

بغداد میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کے مقام پر سنیچر 5 ستمبر 2026ء کو فکر و ثقافت کے شعبے سے وابستہ محققین اور صاحب نظر افراد کی شرکت سے "آقا اور کتاب" کے زیر عنوان ایک نشست منعقد ہوئی، جس کے دوران بچوں کی تربیت، روایت آقا اور صدی کا نابغہ جیسی تین کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔ نشست میں عراقی ناشرین کی یونین کے سربراہ ڈاکٹر عبدالوہاب الراضی، رہبر شہید کے افکار و نظریات کے ماہر اور محقق ڈاکٹر محمد مہدی شریعتمدار اور امام شہید کے داماد حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شیخ محمدجواد محمدی گلپائیگانی نے خطاب کیا۔

6 ستمبر 2026

بغداد میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش میں "ایران-عراق ثقافتی تعلقات، رہبر شہید انقلاب اسلامی کی نظر میں" کے زیر عنوان نشست کا انعقاد

"ایران-عراق ثقافتی تعلقات، رہبر شہید انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای کی نظر میں" کے موضوع پر ایک خصوصی نشست بغداد میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش میں منعقد ہوئی، جس میں محققین، دانشوروں اور ثقافتی شعبے سے وابستہ افراد کے علاوہ عراقی عوام اور شائقین نے شرکت کی۔

4 ستمبر 2026

رہبر انقلاب کے دفتر کے بین الاقوامی امور کے سربراہ: عراقی عوام نے شہید خامنہ ای کی تشییع میں ایک تاریخی کارنامہ رقم کیا

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ عراقی عوام نے شہید خامنہ ای کی تشییع جنازہ میں ایک تاریخی کارنامہ رقم کیا ہے۔

25 اگست 2026

حجۃ الاسلام حاج علی اکبری: ٹرمپ، کیٹرنگ کے ٹرک سے تاریخ کے کوڑے دان تک پہنچے گا

رہبر شہید اسلامی انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے چہلم کی مجلس تہران کے مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد، ملک کے سول و عسکری حکام، انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان اور امام شہید کے بیٹوں نے شرکت کی۔

18 اگست 2026

کتاب "سیل نمبر 14" سے متاثر ہو کر اطالوی موسیقار کی نظم

اٹلی سے تعلق رکھنے والے اوپیرا کے موسیقار اور گلوکار، جناب انتونیو پاپالاردو نے کتاب "سیل نمبر 14" کے اطالوی ترجمے کا مطالعہ کرنے کے بعد رہبر شہید انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے بارے میں ایک نظم لکھی ہے۔ جناب پاپالاردو کی نظم کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

6 اگست 2026

رہبر شہید کے مقام شہادت کے قریب طلبہ کی انجمنوں کی شرکت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی اربعین کی مجلس عزا کا انعقاد

اربعین حسینی کے موقع پر منگل 4 اگست 2026 کو ہزاروں طلبہ، طلبہ کی انجمنوں کی صورت میں رہبر شہید انقلاب اسلامی کے مقام شہادت کے قریب اکٹھا ہوئے اور زیارت اربعین پڑھنے کے ساتھ آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای کو خراج عقیدت پش کیا۔

4 اگست 2026

شہید رہبر کی یاد میں غیر ایرانی علماء اور طلباء کی شرکت سے تعزیتی جلسے کا انعقاد

عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید اور امت اسلامی کے عظیم الشان قائد آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای (قدس سرہ) اور ان کے شہید اہل خانہ کی یاد میں سنیچر 18 جولائی 2026 کو قم میں ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد ہوا۔

19 جولائی 2026

عدلیہ کے سربراہ: امریکی اور صیہونی مستکبروں اور قاتلوں کے خلاف جہاد سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے

عدلیہ کے سربراہ نے "ایک نئے عالمی نظام کا طلوع" کے نام سے شائع ہونے والی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے، جس کا موضوع "رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی زندگی اور افکار پر ایک نظر" ہے، کہا کہ جہاں کہیں بھی امریکی اور صیہونی ظالموں کے خلاف کوئی پرچم بلند ہوگا، اسلامی جمہوریہ ایران اس کی حمایت کرے گا اور ہم امریکی اور صیہونی مستکبروں اور قاتلوں کے خلاف جہاد سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

6 جولائی 2026

رہبر شہید کے پیکر اطہر سے وداع کا پہلا پروگرام

حسینیۂ امام خمینی اور رہبر شہید کے مقام شہادت کے قریب واقعۂ حسینیۂ زینبیہ میں آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کے پیکر اطہر سے وداع کا پہلا پروگرام منعقد ہوا۔

2 جولائی 2026

رہبر شہید انقلاب کے وداع اور تشییع میں 40 ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کی شرکت

امام مجاہد شہید آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کی آخری رسومات کے انتظامی امور کی مرکزی کمیٹی کے ترجمان جناب ایمان عطار زادہ نے بدھ یکم جولائی 2026 کو بتایا ہے کہ رہبر شہید کے وداع کے پروگرام میں قریب چالیس ملکوں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

1 جولائی 2026

امام زین العابدین کی شب شہادت پر مقتل رہبر شہید کے قریب آخری مجلس

امام زین العابدین علیہ السلام کی شب شہادت کے موقع پر حسینیۂ امام خمینی اور رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مقام شہادت کے جوار میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا کا آخری پروگرام منعقد ہوا، جس میں اہلبیت عصمت و طہارت کے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

26 جون 2026

...