تقاریر تقاریر

rss
صوبۂ مشرقی آذربائیجان کے لوگوں سے ملاقات میں خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 17 فروری 2026 کو صوبہ مشرقی آذربائیجان اور شہر تبریز کے عوام سے خطاب میں امریکہ سے مذاکرات، امریکیوں کی دھمکیوں سمیت متعدد موضوعات پر کلیدی نکات بیان کئے۔ یہ ملاقات تبریز کے عوام کے 29 بہمن (18 فروری 1978) کے قیام کی برسی کی مناسبت سے ہوئی۔ خطاب حسب ذیل ہے:

17 فروری 2026

انقلاب کی سینتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 12بہمن مطابق یکم فروری 2026 کو اسلامی انقلاب کی سینتالیسویں سالگرہ کے جشن، عشرہ فجر کے آغاز کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی انقلاب، امام خمینی کی قیادت، ملک کے تازہ حالات اور امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے بارے میں اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ خطاب حسب ذیل ہے:

5 فروری 2026

یوم بعثت نبوی پر عوام کے مختلف طبقوں کے لوگوں سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 17 جنوری 2026 کو عید بعثت پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مناسبت سے انتہائی اہم خطاب میں بعثت کے انتہائی عمیق پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ آپ نے ملک میں فتنہ و آشوب کے واقعات اور اس میں امریکی کردار کے بارے میں گفتگو کی۔ خطاب حسب ذیل ہے:

17 جنوری 2026

قم کے عوام سے ملاقات میں خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے جمعہ 9 جنوری 2026 کو قم کے عوام کے تاریخی قیام کی برسی کی مناسبت سے، جو 9 جنوری 1978 کو رونما ہوا تھا، قم سے آنے والے ہزاروں لوگوں سے خطاب میں اس قیام کے نتائج، اُس وقت کے ملک کے حالات، عوام کی معنوی طاقت، گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں جاری واقعات، ایرانی جوانوں کے کارناموں اور امریکا کے ماضی اور حال کے سیاہ کارناموں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ اس وقت جتنی طاقتور ہے، اس کا ماضی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ رہبر انقلاب کا خطاب حسب ذیل ہے:

9 جنوری 2026

مولائے کائنات کے یوم ولادت اور شہید سلیمانی کی شہادت کی برسی پر خطاب

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت اور شہید سلیمانی کی برسی پر شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے اہل خانہ اور بارہ روزہ جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے  3 جنوری 2026 کی اپنی ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے خطاب کرتے ہوئے مولائے کائنات کی جائے پیدایش اور حضرت ہی عظیم صفات پر گفتگو کی۔ انہوں نے شہید سلیمانی کی شخصیت اور خصوصیات پر روشنی ڈالی ساتھ ہی در پیش مسائل و حالات کا جائزہ لیا۔  خطاب حسب ذیل ہے:

5 جنوری 2026

آيت اللہ سید محمد ہادی میلانی پر کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات

عظیم المرتبت عالم دین آیت اللہ سید محمد ہادی میلانی پر کانفرنس کے منتظمین نے 21 دسمبر 2025 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے آیت اللہ میلانی کی شخصیت کے بارے میں بڑے دلچسپ نکات بیان کئے اور کچھ ہدایات دیں۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے:

21 دسمبر 2025

صوبہ البرز کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے خطاب

صوبہ البرز کے 5580 شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے شہیدوں کی یاد میں سیمیناروں کے انعقاد کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور کچھ ہدایات دیں۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے:

15 دسمبر 2025

شعرا و ذاکرین و مداحان اہل بیت سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 11 دسمبر 2025 کو ولادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر ذاکرین و شعرا و مداحان اہل بیت سے ملاقات میں حضرت صدیقہ طاہرہ کی شخصیت پر گفتگو کی۔ آپ نے تشہیراتی اور میڈیا جنگ کے تعلق سے کچھ ہدایات دیں۔ (1)

11 دسمبر 2025

ملک کی ہزاروں خواتین اور لڑکیوں کے اجتماع سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 3 دسمبر 2025 کو ملک کی ہزاروں خواتین اور لڑکیوں کے اجتماع سے خطاب میں عورتوں کے حقوق، عورتوں کے سلسلے میں اسلامی و مغربی نقطہ نگاہ سمیت انتہائی کلیدی مسائل پر گفتگو کی۔ (1)

3 دسمبر 2025

ہفتۂ بسیج کے موقع پر قوم سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 27 نومبر 2025 کو ٹیلی ویزن سے نشر ہونے والے اپنے خطاب میں ہفتہ بسیج (رضاکار فورس) اور ایران و مغربی ایشیا کے مسائل کے سلسلے میں کلیدی نکات بیان کیے۔ خطاب حسب ذیل ہے:

27 نومبر 2025

عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے طلبا وطالبات سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 آبان مطابق 4 نومبر عالمی سامراج کے خلاف مجاہدت کے قومی دن کی مناسبت سے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات سے 3 نومبر 2025 کو اپنے خطاب میں اس تاریخی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آپ نے امریکہ اور اسلامی جمہوریہ کے تعلقات کے ماضی، حال اور مستقبل کے سلسلے میں تجزیاتی گفتگو کی۔ خطاب حسب ذیل ہے:

4 نومبر 2025

آيت اللہ میرزا محمد حسین نائینی رحمت اللہ علیہ پر کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات میں خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 22 اکتوبر 2025 کو آیت اللہ میرزا محمد حسین نائینی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات میں آیت اللہ نائینی کی علمی شخصیت کے اہم پہلوؤں پر محققانہ روشنی ڈالی۔ خطاب حسب ذیل ہے:

22 اکتوبر 2025

...