تصویری رپورٹ تصویری رپورٹ

یہ علاقائی جنگ ہے

حالیہ مسلط کردہ جنگ میں صیہونی حکومت، امریکا اور خطے میں اس کے اڈوں پر ایران کے حملوں کی کچھ جھلکیاں۔ رہبر شہید نے اپنی شہادت سے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ اگر امریکا نے اس بار جنگ شروع کی تو یہ ایک علاقائی جنگ ہوگی۔

17 مارچ 2026

عالمی یوم قدس کی ریلی

آج تہران سمیت پورے ایران میں روزہ دار عوام نے عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں دسیوں لاکھ کی تعداد میں شرکت کی اور فلسطین کے سلسلے میں اپنی یکجہتی اور صیہونی و امریکی دشمن کے مقابلے میں اپنی مضبوط استقامت کیا اعلان کیا۔ تہران کی ریلی کی کچھ جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔

13 مارچ 2026

پورے ملک میں نئے رہبر انقلاب آيت اللہ مجتبی خامنہ ای سے بیعت

آج پورے ملک میں انقلاب اسلامی کے نئے رہبر آيت اللہ مجتبی خامنہ ای سے بیعت کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر تہران کے انقلاب اسکوائر پر اکٹھا ہونے والے جم غفیر کی کچھ تصاویر۔

9 مارچ 2026

شہید زہرا محمدی گلپائیگانی کی کچھ تصاویر

رہبر شہید انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی نواسی زہرا محمدی گلپائیگانی کی کچھ تصاویر، جو ان کے ساتھ ہی درجۂ شہادت پر فائز ہوئيں۔

3 مارچ 2026

ماہ مبارک کے پہلے دن قرآن مجید سے انس کی محفل

رہبر انقلاب اسلامی اور قرآن مجید کے متعدد ملکی اور بین الاقوامی قاریوں کی شرکت سے 19 فروری 2026 کی شام حسینیۂ امام خمینی میں قرآن مجید سے انس کی محفل منعقد ہوئی۔ رہبر انقلاب نے اس قرآنی محفل میں کی جانے والی بہترین تلاوتوں پر قاریوں کا شکریہ ادا کیا۔

19 فروری 2026

تبریز کے عوام کے تاریخی قیام کی برسی پر مشرقی آذربائيجان کے عوام کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

صوبۂ مشرقی آذربائیجان کے ہزاروں لوگوں نے تبریز کے عوام کے تاریخی قیام کی برسی پر منگل 17 فروری 2026 کو حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب نے انتہائی اہم باتیں بیان کی ہیں جو جلد ہی پیش کی جائیں گی۔

17 فروری 2026

انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ پر زبردست ملک گير ریلیاں

اسلامی انقلاب کی سینتالیسیوں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں نکلنے والی ریلیوں میں دسیوں لاکھ لوگوں کی شرکت کی کچھ جھلکیاں

11 فروری 2026

اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے مختلف عوامی طبقات کی رہبر انقلاب سے ملاقات

مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے اسلامی انقلاب کی سینتالیسیوں سالگرہ کی جشن شروع ہونے کی مناسبت سے اتوار 1 فروری 2026 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔

1 فروری 2026

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے جشن کا آغاز

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے دس روزہ جشن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس کے پہلے دن، سنیچر پہلی فروری 2026 کو رہبر انقلاب نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

31 جنوری 2026

عید بعثت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی سے ملک کے ہزاروں لوگوں کی ملاقات

عید بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے موقع پر ملک کے مختلف عوامی طبقات کے ہزاروں لوگوں نے سنیچر 17 جنوری 2026 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

17 جنوری 2026

تخریبی کارروائيوں اور امریکی و صیہونی دہشتگردی کے خلاف ملک گیر ریلیاں

بارہ جنوری کو پورے ایران میں امریکی و صیہونی دہشتگردی اور ملک میں تخریبی کارروائیوں کے خلاف عوام نے زبردست ریلیاں نکالیں۔ ان ریلیوں کی ایک تصویری رپورٹ۔

13 جنوری 2026

قم کے عوام کے تاریخی قیام کی برسی پر قم کے ہزاروں لوگوں کی رہبر انقلاب سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے قم کے عوام کے تاریخی قیام کی برسی کے موقع پر جمعہ 9 جنوری 2026 کی صبح قم کے ہزاروں لوگوں سے حسینیۂ امام خمینی میں ملاقات کی۔

9 جنوری 2026

امیر المومنین کے یوم ولادت پر شہدائے اقتدار کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت پر سنیچر 3 جنوری 2026 کی صبح شہید قاسم سلیمانی کے اہل خانہ، ان کے ہمراہ شہید ہونے والے ان کے ساتھیوں کے اہل خانہ اور شہدائے اقتدار کے بعض اہل خانہ نے حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔

3 جنوری 2026

آیت اللہ میلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کانفرنس کے منتظمین کی رہبر انقلاب سے ملاقات

آیت اللہ العظمی سید ہادی میلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی کانفرنس کے منتظمین نے، جو جمعرات 25 دسمبر 2025 کی صبح مشہد مقدس میں شروع ہوئی، حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 

25 دسمبر 2025

رہبر انقلاب اسلامی سے صوبہ البرز کے شہیدوں کی یاد منانے والی انجمن کے کارکنان کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے صوبہ البرز کے 5580 شہداء کی یاد منانے والی انجمن کے کارکنان سے ملاقات میں تقریر کی جسے بروز منگل 16 دسمبر 2025 کو تہران کے پڑوسی شہر کرج میں منعقدہ پروگرام میں نشر کیا گیا۔

16 دسمبر 2025

رہبر انقلاب سے شعرا اور مداحان اہلبیت علیہم السلام کی ملاقات

فوٹو گیلری: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے بڑی تعداد میں اہلبیت کے مداحوں اور شعراء نے جمعرات 11 دسمبر 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

11 دسمبر 2025

رہبر انقلاب سے ہزاروں لڑکیوں اور خواتین کی ملاقات

ملک کے مختلف علاقوں کی ہزاروں خواتین اور لڑکیوں نے بدھ  3 دسمبر 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

3 دسمبر 2025

ملک، علاقے اور عالمی حالات کے بارے میں ٹی وی پر قوم سے رہبر انقلاب کا خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعرات 27 نومبر 2025 کی رات ٹیلی ویژن پر ملک، علاقے اور عالمی حالات کے بارے میں ٹی وی پر قوم سے اہم خطاب کیا۔

27 نومبر 2025

یوم رضاکار فورس یا "روز بسیج" کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں پروگرام کا انعقاد

یوم رضاکار فورس یا "روز بسیج" کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں بدھ 26 نومبر 2025 کی صبح ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں پورے ملک سے آئے ہوئے ہزاروں بسیجیوں (رضاکار فورس کے اراکین) نے شرکت کی۔

26 نومبر 2025

حضرت فاطمہ زہرا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں آخری مجلس

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں منگل کے روز اس سلسلے کی آخری مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں کئی ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔

25 نومبر 2025

صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں مجلس عزا

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا پیر کی رات منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

24 نومبر 2025

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مجلس

دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت پر تہران کے حسینیۂ امام خمینی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان نیز مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے اتوار 23 نومبر 2025 کی رات کو یہ مجلس منعقد ہوئی۔

23 نومبر 2025

صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں دوسری شب کی مجلس

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں خمسۂ مجالس منعقد ہو رہا ہے جس کی دوسری شب کی مجلس سنیچر کی رات منعقد ہوئی۔ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

22 نومبر 2025

صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں پہلی شب کی مجلس

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں خمسۂ مجالس منعقد ہو رہا ہے جس کی پہلی شب کی مجلس جمعے کی رات منعقد ہوئی۔ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

21 نومبر 2025

...