کتاب "سیل نمبر 14" سے متاثر ہو کر اطالوی موسیقار کی نظم

کتاب "سیل نمبر 14" سے متاثر ہو کر اطالوی موسیقار کی نظم

اٹلی سے تعلق رکھنے والے اوپیرا کے موسیقار اور گلوکار، جناب انتونیو پاپالاردو نے کتاب "سیل نمبر 14" کے اطالوی ترجمے کا مطالعہ کرنے کے بعد رہبر شہید انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے بارے میں ایک نظم لکھی ہے۔
جناب پاپالاردو کی نظم کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

سیل نمبر 14

انقلاب کا آغاز وہاں سے ہوا۔

تم نے اپنے مذہبی ایمان کے سہارے

ظلم و استبداد کے خلاف جدوجہد کی

بچپن ہی سے

جب تم اپنی ماں کی محبت اور نگہداشت کے سائے میں تھے۔

تم انصاف کے لیے کوشاں رہے

اور دین اسلام کی حرمت بچانے کے لیے۔

یہ چیزیں ہمیشہ

تمھار ساتھ رہیں:

ایمان، شجاعت اور امید۔

تم نے کبھی بھی سرکاری پولیس کے اندھے تشدد کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

تم اپنے لوگوں کی عزت کے لیے جیے

وہ لوگ جنھوں نے ان لوگوں کے تکبر کے سامنے سر نہیں جھکایا جن کے پاس ہر چیز ہے

سوائے انسانی اقدار پر ایمان کے۔

کوئی بھی ظلم و استبداد

ان لوگوں کی شجاعت کو ہرگز نہیں توڑ سکتا 

جو خدا کے نام پر جدوجہد کرتے ہیں۔

6 اگست 2026

بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں انقلاب اسلامی پبلیکیشنز کی موجودگی