حضرت زہرا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں پانچویں اور آخری مجلس عزا
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے جمعہ 6 دسمبر 2024 کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب امام خامنہ ای اور بڑی تعداد میں محبان اہلبیت نے شرکت کی۔
مجلس سے حجت الاسلام و المسلمین سید محمد باقر طباطبایی نژاد نے خطاب کیا۔ انھوں نے حضرت زہرا سلام اللہ کی سیرت سے تمسک کے لیے دشمن کی روشوں کی شناخت کو ضروری بتایا اور مختلف معاشروں پر تسلط کے لیے تسلط پسندوں کی روشوں کی تشریح کی۔
مجلس میں جناب مہدی رسولی نے حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کے مصائب بیان کیے اور نوحہ خوانی کی۔
یہ اس خمسۂ مجالس کی پانچویں اور آخری مجلس تھی۔
6 دسمبر 2024

