رہبر شہید کے پیکر اطہر سے وداع کا پہلا پروگرام

رہبر شہید کے پیکر اطہر سے وداع کا پہلا پروگرام

حسینیۂ امام خمینی اور رہبر شہید کے مقام شہادت کے قریب واقعۂ حسینیۂ زینبیہ میں آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کے پیکر اطہر سے وداع کا پہلا پروگرام منعقد ہوا۔

جمعرات 2 جولائی 2026 کی رات دوسرے اور تیسرے مقدس دفاع کے دوران شہید ہونے والوں کے ہزاروں اہل خانہ کی شرکت سے حسینیۂ زینبیہ میں ایک مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس کے اختتام پر ہزاروں لوگوں نے اشکبار آنکھوں سے اپنے عزیز رہبر شہید کے جسم اطہر کو الوداع کہا۔

مجلس میں اہلبیت علیہم السلام کے ذاکروں نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے سوگ میں نوحے اور مرثیے پڑھے اور اسی طرح رہبر شہید کی جدائی میں نوحہ خوانی کی۔

2 جولائی 2026