لبنان کے بعلبک میں کتاب "روایت آقا" کے عربی نسخے"حکایت السید" کی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی تقاریر اور تحریروں کی حفاظت و اشاعت کے ادارے کی طرف سے رونمائی

لبنان کے بعلبک میں کتاب "روایت آقا" کے عربی نسخے"حکایت السید" کی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی تقاریر اور تحریروں کی حفاظت و اشاعت کے ادارے کی طرف سے رونمائی

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی تقاریر اور تحریروں کی حفاظت و اشاعت کے ادارے نے "انجمن مراکز فرہنگی امام خمینی " کے تعاون سے کتاب "روایت آقا" کے عربی نسخے "حکایت السید" کی لبنان کے بعلبک شہر میں حضرت سیدہ خولہ (س) کے حرم میں رونمائی ہوئی جس میں بقا‏ع کے معزز علما اور مقامی ثقافتی اور عوامی شخصیتوں نے شرکت کی۔ یہ کتاب امام شہید خامنہ ای کی اپنے والد سے جڑی یادوں کے بارے میں ہے۔

رونمائی کے پروگرام کو لبنان میں انجمن مراکز فرہنگی امام خمینی کے عہدیدار حجت الاسلام شیخ نزار سعید نے خطاب کیا۔ انہوں نے عید سعید غدیر اور اسلامی انقلاب کے بانی کی رحلت نیز اسلامی انقلاب کے شہید رہبر کی رہبریت کے آغاز کے ایک ساتھ پڑنے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ سبھی مناسبتیں 'ولایت' کے مفہوم کے تحت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ اس کے بعد امام خامنہ ای کی تقاریر اور تحریروں کی حفاظت و اشاعت کے ادارے کے نمائندے سید کمیل باقر زادہ نے حاضرین سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کتاب "حکایت السید" کی خصوصیتوں اور شہید رہبر کی شخصیت کی تعمیر میں گھریلو اور تاریخی پس منظر کے کچھ حصے کا تعارف کرانے میں اس کتاب کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

دوسری طرف بقاع میں حزب اللہ کے تبلیغی اور ثقافتی امور کے عہدیدار حجت الاسلام شیخ تامر حمزہ نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے 'ولایت' کے مفہوم کے قرآنی پس منظر کو بیان کیا اور اسے حزب اللہ اور ولی امر مسلمین کے درمیان رابطے کی حقیقت کو بیان کرنے والا بتایا۔ یہ تقریب، شاعر اور لبنانی ممبر آف پارلیمنٹ جناب ڈاکٹر ایھاب حمادہ کے اشعار سے اپنے اختتام کو پہنچی۔

قابل ذکر ہے کہ کتاب "حکایت السید" آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی تقاریر اور تحریروں کی حفاظت و اشاعت کے ادارے کے شعبہ عربی کی طرف سے شایع ہونے والی تازہ ترین کتاب ہے۔ یہ کتاب شہید رہبر کے والد، مربی اور استاد آیت اللہ سید جواد خامنہ ای کی زندگی، شخصیت اور طرز زندگی کے بارے میں ہے جس کے راوی خود شہید امام خامنہ ای ہیں۔ یہ کتاب شہید امام سید علی خامنہ ای کی شخصیت کی تعمیر میں تربیت اور معرفت کے موثر پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے۔

 

11 جون 2026

کیا کرنا چاہیے؟..؟!