logo khamenei

ڈاکٹر کمال خرازی کی شہادت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

ڈاکٹر کمال خرازی کی شہادت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

علم و ثقافت کے میدان کے نمایاں استاد اور خارجہ پالیسی کے میدان کی تجربہ کار ہستی جناب ڈاکٹر سید کمال خرازی صاحب کی خبر شہادت یونیورسٹیوں، یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور اسلامی جمہوری نظام کے سیاسی عہدیداروں کے لیے افتخار کی ایک سند اور دوسری طرف امریکی و صیہونی مستکبروں اور ایران کے علم، ثقافت اور تمدن کے دشمنوں کے لیے رذالت کی ایک شرمناک سند ہے۔ انھوں نے اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ ثقافتی، تشہیراتی اور وزارت خارجہ کی ذمہ داری کے مختلف میدانوں میں گزارا اور وقوفی سائنس کے نئے میدانوں میں کام کرنے کے علاوہ، خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل میں بھی کردار ادا کیا۔

میں ملک کی خدمت کرنے والی اس شخصیت اور ان کی اہلیہ محترمہ کی شہادت پر ملک کے عوام، یونیورسٹی برادری، ان کے چاہنے والوں اور ان کے شاگردوں نیز معزز خرازی خاندان بالخصوص جناب آیت اللہ سید محسن خرازی کی خدمت میں تعزیت و تہنیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم کی بارگاہ میں ان کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

10 اپریل 2026

10 اپریل 2026