حسینیۂ امام خمینی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی آخری مجلس کا انعقاد
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں منگل 25 نومبر 2025 کو مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے ایک مجلس منعقد ہوئی جو اس سلسلے کی پانچویں اور آخری مجلس تھی۔
مجلس سے حجۃ الاسلام و المسلمین سید باقر طباطبائی نژاد نے خطاب کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں ان اسباب پر روشنی ڈالی جو حق و حقیقت کی راہ سے لوگوں اور معاشرے کی دوری کا باعث بنتے ہیں۔
مجلس میں اسی طرح جناب مہدی رسولی نے ماں کی عظمت میں کچھ اشعار پڑھے اور پھر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں مرثیہ پڑھا اور نوحہ خوانی کی۔
25 نومبر 2025

