حضرت عباس علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے:
رہبر انقلاب کے نمائندوں نے جنگ میں اپنے اعضائے جسمانی کا نذرانہ پیش کرنے والے بعض جانبازوں سے ملاقات کی
حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے تہران میں تیرہ وفود نے رہبر انقلاب اسلامی کی نمائندگی میں جنگ میں اپنے اعضائے جسمانی کا نذرانہ پیش کرنے والے بعض جانبازوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
ان میں سے بعض وفود نے اسپتالوں میں پہنچ کر حالیہ دہشت گردانہ واقعات اور دنگوں میں اپنے بعض اعضائے جسمانی کھونے والے بعض افراد کی عیادت بھی کی۔
آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے بھیجے گئے نمائندوں نے ان جانبازوں سے گفتگو کرنے کے ساتھ ہی ان کی پریشانیوں، حالات زندگی اور معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان عظیم افراد کے صبر و ایثار کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسی طرح دیگر صوبوں میں بھی ولی فقیہ کے نمائندوں نے رہبر انقلاب کی نمائندگی میں آج بعض جانبازوں کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔
24 جنوری 2026

