ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم کے چیمپینز کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
آپ کی حیرت انگیز کوشش اور قابل تعریف رویے کا شکریہ، مرحبا، آفریں
2025 کے عالمی مقابلوں میں ایران کی فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم کے چیمپین بننے پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے ملک کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم کے چیمپینز کی حیرت انگیز کوشش اور قابل تعریف رویے کی قدردانی کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمان الرحیم
حیرت انگیز کوشش اور قابل تعریف رویے کے سبب کشتی ٹیم کے عالمی چیمپئن بننے پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ طاقت اور روحانیت کا امتزاج اعلیٰ قدریں پیدا کرتا ہے۔ آفریں ہو آپ پر!
سید علی خامنہ ای
16 ستمبر 2025
یاد رہے کہ ایران کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے 12 سال بعد عالمی کشتی چیمپئن شپ جیتی اور اس مقابلے کی تاریخ میں ایران کی چھٹی چیمپئن شپ درج کی۔
16 ستمبر 2025

