اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے صدر مملکت کی رہبر انقلاب سے ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے قبل رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ہے۔
صدر پزشکیان نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہونے سے پہلے 22 ستمبر 2025 کی شام آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی اور انھیں اس دورے کے دوران اپنے طے شدہ پروگراموں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔
رہبر انقلاب نے صدر مملکت کے لیے دعائے خیر اور کامیابی کی آرزو کے ساتھ ہی ان سے کچھ نکات بیان کیے اور کچھ نصیحتیں کیں۔
22 ستمبر 2025

