فلسطین کے عظیم مجاہد رہنما اور جہاد اسلامی تنظیم کے سابق سربراہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے فلسطین کے مجاہد رہنما ڈاکٹر رمضان عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
برادر مجاہد جناب ڈاکٹر رمضان عبد اللہ کے انتقال پر عزیز ملت فلسطین اور ان تمام مجاہدین کو جو مسئلہ فلسطین سے قلبی وابستگی رکھتے ہیں، بالخصوص فداکار تنظیم 'تحریک جہاد اسلامی فلسطین' نیز خوش قسمت مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ فلسطین کے مزاحمتی محاذ نے بڑے قیمتی اور صادق انسان کو کھویا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ ہدایت و نصرت خداوندی سے با لیاقت جانشینوں کی کوششوں سے جو فتحی شقاقی اور رمضان عبد اللہ جیسے مجاہدین کی راہ پر گامزن ہیں، اس خسارے کی بھرپائی ہوگی۔
والله ولیّ التوفیق
سیّدعلی خامنه ای
8 جون 2020
8 جون 2020

