نئے ہجری شمسی سال اور عید فطر کی مناسبت سے
رہبر انقلاب اسلامی نے دو ہزار سے زیادہ قیدیوں کی سزائيں معاف یا کم کیے جانے کی منظوری دی
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال اور عید فطر کی مناسبت سے دو ہزار سے زیادہ قیدیوں کو معاف کرنے یا ان کی سزاؤں میں کمی کرنے کی عدلیہ کے سربراہ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے رہبر انقلاب اسلامی کو ایک خط لکھ کر مختلف عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے اور اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا پانے والے 2 ہزار 127 افراد کو معافی دینے یا ان کی سزائیں کم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔
6 اپریل 2024

