ایران کی گریکو رومن اور فری اسٹائل کشتی کی ٹیموں کو مبارکباد کا پیغام
کرغیزستان کے شہر بشکک میں منعقدہ ایشیائي کشتی کے مقابلوں میں ایران کی فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی ٹیموں کے چیمپین بننے پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے ایرانی پہلوانوں کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔
پیغام حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں گریکو رومن کشتی کے چیمپین جوان پہلوانوں اور فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں میڈل حاصل کرنے والوں کا دل کی گہرائيوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اپنی صلاحیت اور عزم سے عوام کے دلوں کو خوش کر دیا۔
سید علی خامنہ ای
17 اپریل 2024
17 اپریل 2024

