قیدیوں کی سزائيں معاف یا ان میں کمی کرنے کی تجویز کی رہبر انقلاب کی جانب سے منظوری

قیدیوں کی سزائيں معاف یا ان میں کمی کرنے کی تجویز کی رہبر انقلاب کی جانب سے منظوری

نئے ہجری شمسی سال کے آغاز، عید سعید فطر کی آمد اور اسلامی جمہوریہ کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عدالتوں سے سزا پانے والوں اور قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے یا ان میں تخفیف کی عدلیہ کے سربراہ کی تجویز کو منظوری دی۔

عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے رہبر انقلاب اسلامی کو ایک خط لکھ کر عمومی عدالتوں، انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے سزا پانے والے اور اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا یافتہ 1526 افراد کی سزا معاف کرنے، ان میں کمی کرنے یا انھیں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

27 مارچ 2025