کتاب خون دلی کہ لعل شد کے ہوسا، جرمن اور قزاقی زبان کے ترجموں کی تقریب رونمائی 18 مئی 2026 کو تہران میں متعدد مفکرین، علمی و ثقافتی شعبے کے افراد اور دینی و بین الاقوامی شخصیات کی موجودگی اور خطاب کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مقررین نے اس کتاب کے ترجمے اور بین الاقوامی اشاعت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور کتاب کے قارئین پر اس کے اثرات کا ذکر کیا۔ اسی طرح نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی نے بھی اس تقریب کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام ارسال کیا۔
19 مئی 2026
آیت اللہ خامنہ ای اپنی اہلیہ کے بارے میں: "انھوں نے مجھ سے کبھی بھی لباس خریدنے کے لیے نہیں کہا ... انھوں نے کبھی اپنے لیے کوئی زیور نہیں خریدا۔ ان کے پاس کچھ زیور تھے جو وہ اپنے والد کے گھر سے لائی تھیں یا بعض رشتہ داروں نے تحفے میں دیے تھے۔ انھوں نے وہ سارے زیور فروخت کر دیے اور اس سے ملنے والے پیسوں کو خدا کی راہ میں خرچ کر دیا۔ اس وقت ان کے پاس زر و زیور کے نام پر کچھ بھی نہیں ہے، یہاں تک کہ ایک معمولی سی انگوٹھی بھی نہیں ہے۔" سید حسن نصر اللہ: "جب یہ کتاب میرے پاس پہنچی تو میں نے اسی رات اسے پڑھ ڈالا۔"
18 فروری 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب 'خون دلی کہ لعل شد' کے اردو ترجمہ 'زنداں سے پرے رنگ چمن' کی رسم اجراء نئی دہلی کتاب میلے میں ہوئی۔ اردو ترجمے کے ساتھ ہی بنگالی ترجمے پر مشتمل کتاب کی بھی رسم اجرا انجام پائی۔ تصاویر بہ شکریہ کامیار خطیبی
13 فروری 2024
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی کتاب "خون دلی کہ لعل شد" کے اردو اور بنگالی ترجموں کی رسم اجراء 11 فروری کو دہلی کتاب میلے میں انجام پائي۔
13 فروری 2024