امام مجاہد و شہید کی پہلی برسی کی انتظامی کمیٹی کی پہلی نشست کا انعقاد
امام مجاہد و شہید کی پہلی برسی کی انتظامی کمیٹی کی پہلی نشست اس کمیٹی کے منصوب شدہ ارکان کی شرکت سے منعقد ہوئي جس کا مقصد رہبر شہید کی شہادت کی پہلی برسی کے پروگراموں کے انعقاد کی منصوبہ بندی کرنا تھا۔
یہ نشست سنیچر 14 نومبر 2026 کی صبح نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف کی صدارت میں کمیٹی کے منصوب شدہ ارکان کی موجودگی میں اور رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت کی پہلی برسی کے پروگراموں کے انعقاد کی منصوبہ بندی کے مقصد سے منعقد ہوئی۔
اس کمیٹی کی پہلی نشست میں، جس کے ارکان کو امام مجاہد و شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے تحریری و تقریری آثار کی حفاظت و اشاعت کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید محسن خامنہ ای کے حکم نامے کے تحت منصوب کیا گیا تھا، نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف، رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر غلام علی حداد عادل، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن جناب حسین محمدی، رضاکار فورس بسیج مستضعفین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین طائب، قومی ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی، اسلامی ثقافت و تعلیمات کے وزیر ڈاکٹر سید عباس صالحی، پلاننگ اور بجٹ کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر سید حمید پور محمدی، تہران کے گورنر محمد صادق معتمدیان اور تہران کے میئر ڈاکٹر علی رضا زاکانی نے شرکت کی۔
کمیٹی کے ارکان نے اس نشست میں 28 فروری 2027 کے آس پاس کے ایام میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر رہبر شہید کی برسی کے پروگراموں کے انعقاد کے سلسلے میں اپنے خیالات اور آرا پیش کیے جن کا اصل مقصد اس الہی رہبر کی راہ اور پیغام کو جاری رکھنا ہے۔
کمیٹی کے ارکان نے اسی طرح منصوبہ بندی کے عمل کے دوران قوم اور امت کی بعثت کے پہلو کو تقویت دینے، قومی اور اسلامی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے، بین الاقوامی مخاطبین کے دائرے اور تنوع پر توجہ دینے اور عوامی سرگرمیوں کو اہمیت دینے پر زور دیا۔
15 نومبر 2026
