اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر لاریجانی:

ایرانی سرینڈر کرنے والے لوگ نہیں ہیں

ایرانی سرینڈر کرنے والے لوگ نہیں ہیں

رہبر انقلاب کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے صیہونی حکومت کی جانب سے مسلط کردہ حالیہ بارہ روزہ جنگ کے تجزیے کے تناظر میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر، اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور اس کونسل میں رہبر انقلاب کے نمائندے ڈاکٹر علی لاریجانی سے ایک انٹرویو میں تفصیلی گفتگو کی ہے۔ اس گفتگو میں صیہونی حکومت کے ساتھ فائر بندی کے دوران سامنے آنے والے واقعات، ان ایام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے موجود چیلنجز اور انھیں کنٹرول کرنے کے طریقوں پر بات ہوئی۔

اس گفتگو میں جو اہم موضوعات زیر بحث آئے ان میں سے بعض یہ ہیں: ایٹمی مذاکرات، اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کی اہم ذمہ داریاں، مزاحمتی محاذ، مزاحمتی گروہوں کا ترک اسلحہ، اسنیپ بیک میکنزم کی داستان، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان معاہدہ، دفاعی کمیوں کو دور کرنا اور فوجی حملے کے ڈھانچے کی تقویت۔

اس انٹرویو کا مکمل ترجمہ اور اس سے متعلق ویڈیو کلپس جلد ہی پیش کی جائيں گی۔

22 اگست 2025