رہبر انقلاب کی شرکت سے صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ کے ایام شہادت کی پہلی مجلس

رہبر انقلاب کی شرکت سے صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ کے ایام شہادت کی پہلی مجلس

صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے پیر 2 دسمبر 2024 کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں پہلی شب کی مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا اور جناب ہادی موحد امین نے کلام اللہ کی کچھ آیتوں کی تلاوت کی۔ اس کے بعد حجت الاسلام و المسلمین مہدی اصلانی نے مجلس عزا سے خطاب کیا۔ انھوں نے قرآن مجید کی آیتوں کی بنیاد پر حقائق کی تشریح کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ایک نمایاں خصوصیت بتایا اور کہا کہ قرآن مجید، اس راہ میں جدوجہد اور مزاحمت کو صرف آخرت پر عقیدے کی بنیاد پر ہی ممکن سمجھتا ہے۔

اس کے بعد جناب سعید حدادیان نے حضرت فاطمہ زہرا کے مصائب بیان کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی۔

2 دسمبر 2024