13 اکتوبر 2026
11 اکتوبر 2026
11 اکتوبر 2026
رہبر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خودنوشت سوانح حیات "خون دلی کہ لعل شد" کے آرمینیائی زبان میں ترجمے کی رسم اجرا کی تقریب جمعہ، 9 اکتوبر 2026 کو آرمینیا کے دارالحکومت یریوان کی یونیورسٹی کے شعبۂ مشرقی علوم میں منعقد ہوئی۔ یہ کتاب، جس میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے آیت اللہ شہید سید علی خامنہ ای کی سیاسی جدوجہد، قید اور تشدد کے دور کی یادداشتیں بیان کی گئی ہیں، آرمینیا کی ایران شناس اور مترجم مریم زازیان نے آرمینیائی زبان میں ترجمہ کی ہے۔ یہ اس کتاب کا مختلف زبانوں میں ہونے والا یہ چھبیسواں ترجمہ ہے۔ اردو میں اس کا ترجمہ "زنداں سے پرے رنگ چمن" کے نام سے ہوا ہے۔
10 اکتوبر 2026
آرمینیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ کتاب "خون دلی کہ لعل شد" کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ درد، تکلیف، تشدد اور قید کی داستان بیان کرتے ہوئے بھی ان یادداشتوں میں "عشق اور امید" کی روح حکم فرما ہے۔
9 اکتوبر 2026
یریوان یونیورسٹی کی نائب سربراہ برائے تعلیمی امور نے کہا کہ کتاب "خون دلی کہ لعل شد" کے آرمینیائی زبان میں ترجمے سے اسلامی جمہوریۂ ایران کی گزشتہ چند عشروں کی تاریخ کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا۔
9 اکتوبر 2026
رہبر شہید انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای اعلیٰ اللہ مقامہ کی خودنوشت سوانح حیات "خون دلی کہ لعل شد" کے آرمینیائی ترجمے کی رسم اجرا کی تقریب جمعے کے روز آرمینیا کے دارالحکومت یریوان کی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔
9 اکتوبر 2026
30 ستمبر 2026