اعلی دینی درسگاہوں کے رفاہی و خدمت رسانی کے مرکز کے مینیجنگ بورڈ کے نئے ارکان کی تقرری
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید محتبی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کرکے اعلی دینی مدارس کے خدمات رسانی مرکز کے مینیجنگ بورڈ کے نئے ممبروں کو پانچ سال کے لئے منصوب کیا۔
حجت الاسلام و المسلمین حسین رحیمیان، حجت الاسلام و المسلمین محمد جعفر گیلانی، حجت الاسلام و المسلمین محی الدین مکارم شیرازی، حجت الاسلام و المسلمین قدم علی اسحاقیان، اور حجت الاسلام و المسلمین محمد حسین احسانی، نیز حوزہ علمیہ قم کے ادارہ جاتی امور کے مرکز کے نمائندے، خراسان کے حوزہ علمیہ کے نمائندے اور جامعۃ المصطفی یونیورسٹی کے چانسلر، بورڈ کے نئے ممبران کے عنوان سے منصوب ہوئے۔
سابق اور نئے ممبران کی شرکت سے پروگرام ہوا۔
اس پروگرام میں بورڈ کے سابق ممبران اور سربراہ کی زحمتوں کی قدردانی کی گئی اور نئے ممبروں کے ووٹ سے حجت الاسلام والمسلمین حسین رحیمیان ایک بار پھر اس بورڈ کے سربراہ منتخب ہوئے۔
10 جون 2026

