اسلامی انقلاب کے شہید و مجاہد رہبر آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) کی تشییع جنازہ کے پروگراموں کی منتظمہ کمیٹی کی دوسری پریس رلیز
اسلامی انقلاب کے شہید و مجاہد رہبر آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) کی تشییع جنازہ کے پروگراموں کی منتظمہ کمیٹی کی طرف سے دوسری پریس رلیز آئی ہے۔
بسم الله الرّحمن الرّحیم
شہید و مجاہد امام آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور رہبر انقلاب اسلامی کے گھرانے کے شہیدوں کی تشییع جنازہ کے پروگرام کے انعقاد کے لئے بڑے پیمانے پر انجام شدہ منصوبہ بندی کے مد نظر اطلاع دی جاتی ہے کہ اس تعلق سے داخلی اور بیرون ملک کے میڈیا میں آنے والی کسی بھی طرح کی قیاس آرائیوں کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی محرم کے پہلے دس دنوں میں مجلسوں کے انعقاد پر خاص توجہ کی روایت اور ایران سمیت دنیا کے گوشہ و کنار میں ان دنوں عزاداری کے انعقاد کے مدنظر، یگانہ روزگار اس عظیم ہستی کی تشییع جنازہ، محرم کے دس دنوں کے بعد، عزیز عزادار عوام کے لایق خدمات بہم پہنچانے کے لئے ذمہ دار اداروں اور پبلک کمیٹیوں کے ما بین ہماہنگی سے منعقد ہوگی۔
یہ کمیٹی تشییع جنازہ کے پروگرام کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کرے گی۔
آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی تقاریر اور تحریروں کی حفاظت و اشاعت کا ادارہ
9 جون 2026
9 جون 2026

