حضرت زہرا کی شب شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں مجلس

حضرت زہرا کی شب شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں مجلس

زہرائے مرضیہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سے بدھ 4 دسمبر 2024 کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب امام خامنہ ای اور سیکڑوں محبان اہلبیت نے شرکت کی۔    

مجلس سے حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے خطاب کیا۔ انھوں نے حضرت فاطمہ زہرا کو نور مطلق اور محبت الہی میں فنا بتایا اور کہا کہ دختر رسول نے پوری زندگی خود کو دین و ولایت پر قربان کیا اور ظلم و ستم کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی رہیں۔

مجلس کے آخر میں جناب محمود کریمی نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کے مصائب بیان کیے اور نوحہ خوانی کی۔

یہ اس سلسلے کی تیسری مجلس تھی۔

4 دسمبر 2024

بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں انقلاب اسلامی پبلیکیشنز کی موجودگی