logo khamenei

تنگستان کا دلیر فرزند، ایران کا سپاہی اور اسلام کا نگہبان

ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا پیغام

ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ولاتَحسبَنَّ الّذینَ قُتِلوا فی سبیلِ‌اللہِ اَمواتاً بَل اَحیاءٌ عِندَ رَبِّھِم یُرزَقون

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے غیور اور دلیر کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری، برسوں تک مجاہدت کے بعد مقام شہادت پر فائز ہوئے۔ مسلط کردہ تیسری جنگ کے معرکے میں تنگستان کے اس شجاع فرزند، ایران کے سپاہی اور اسلام کے نگہبان کی شہادت بوشہر کے بہادر عوام، جنوبی علاقے کے جوانوں، اسلامی جمہوریہ کی مسلح فورسز اور ایرانی قوم کے لیے جو ہمیشہ ایران کی خودمختاری اور سمندری سرحدوں بالخصوص خلیج فارس کے محافظ ہیں، ایک عظیم افتخار کی سند ہے تاکہ وہ ایران کے سمندری اقتدار اور مزاحمت کا راستہ پہلے سے زیادہ طاقت اور استحکام کے ساتھ طے کریں، ان شاء اللہ۔

میں اس شجاع اور جانباز کمانڈر کی شہادت پر ان کے معزز اہل خانہ، ان کے ساتھیوں اور بحریہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کی خدمت میں تہنیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال کی بارگاہ میں اس شہید کے لئے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

30 مارچ 2026

30 مارچ 2026