ایران ہمدل نامی قومی پروگرام کا انعقاد

ایران ہمدل نامی قومی پروگرام کا انعقاد

منگل سات اکتوبر 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں ایران ہمدل نامی قومی پروگرام کا انعقاد ہوا۔ اس میں کورونا کی وبا پھیلنے کے زمانے سے لے کر، طوفان الاقصیٰ آپریشن، غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے اور پھر ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی بارہ روزہ جارحیت کے دوران  نظر آنے والی ایرانی قوم کی ہمدلی کی جھلکیاں پیش کی گئيں۔

حالیہ بارہ روزہ جنگ کے شہیدوں کے بعض اہل خانہ، بعض جہادی کارکنوں، بعض مزاحمتی شخصیات اور ایران ہمدل کیمپین میں شرکت کرنے والے بعض افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپایگانی نے ایرانی قوم کے جذبۂ ایثار و ہمدلی کو سراہتے ہوئے، مظلوموں کی حمایت میں آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے مرکزی کردار کی طرف اشارہ کیا۔

اسی طرح حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس پروگرام کے نام ایک ویڈیو پیغام میں رہبر انقلاب، ایرانی قوم اور حکومت کی جانب سے مزاحمت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

7 اکتوبر 2025