logo khamenei

آرمڈ فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ  العظمی خامنہ ای کے فرمان سے

خاتم الانبیاء (ص) ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر کی تقرری

خاتم الانبیاء (ص) ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر کی تقرری

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک فرمان صادر کرکے بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادے کو خاتم الانبیاء (ص) جوائنٹ ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کا کمانڈر منصوب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کا فرمان حسب ذیل ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادے

آپ کی فرض شناسی، لیاقت، گراں بہا تجربات اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ کی تجویز کی بنیاد پر آپ کو خاتم الانبیاء (ص) ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹرز کا کمانڈر منصوب کرتا ہوں۔

ملک کے ناقابل تسخیر فصائی دفاع کے لئے مسلح فورسز اور وطن عزیز کی صلاحیتوں اور توانائيوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باہمی تعاون کے رجحان اور ایئر ڈیفنس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے پیشرفتہ اور جوائنٹ نیٹ ورک کی تقویت کی آپ سے توقع کی جاتی ہے۔

اس عہدے پر رہتے ہوئے جنرل موسوی کے ذریعے انجام دی جانے والی گراں قدر خدمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اللہ تعالی کی بارگاہ میں آپ کی توفیقات کے لئے دعا گو ہوں۔

سیّد علی خامنه ‌ای

۸ اردیبهشت ۱۴۰۰ (ہجری شمسی مطابق 28 اپریل 2021)

28 اپریل 2021