الحاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی پانچویں برسی رہبر انقلاب کے خطاب کے ساتھ منائي جائے گی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل الحاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ، ساتھی، سنہ 2020 میں ان کے جلوس جنازہ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور گزشتہ سال کرمان کے دہشت گردانہ واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ، رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔
اس ملاقات میں جو کل بدھ پہلی جنوری 2025 کو تہران کے حسینیۂ امام خمینی میں منعقد ہوگي، شہداء کے بعض اہل خانہ، مسلط کردہ جنگ میں حصہ لینے اور زخمی ہونے والے بعض فوجی اور مزاحمت کے میدان میں سرگرم بعض افراد بھی شریک ہوں گے اور آيت اللہ خامنہ ای کے خطاب کو سماعت کریں گے۔
31 دسمبر 2024

