رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ پہلی جنوری 2025 کی صبح شہید الحاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کی مناسبت سے شہید قاسم سلیمانی اور دفاع حرم اور مزاحمت کے بعض دیگر شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں الحاج قاسم سلیمانی کی شخصیت اور ان کے کردار کی بعض خصوصیات کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ان خصوصیات سے سبق لے کر مکتب سلیمانی کے اصلی ہدف یعنی اسلام اور قرآن کے نفاذ کی راہ میں قدم بڑھانا چاہیے۔
1 جنوری 2025
فتح بھی یقینی ہے۔ باطل کے اس وقتی ابھار کو نہ دیکھیے، جان لیجیے کہ جو آج جولانی دکھا رہے ہیں، وہ ایک دن مومنین کے پیروں تلے روندے جائيں گے۔
1 جنوری 2025
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل الحاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ، ساتھی، سنہ 2020 میں ان کے جلوس جنازہ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور گزشتہ سال کرمان کے دہشت گردانہ واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ، رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔
31 دسمبر 2024
مزاحمتی محاذ کی حالیہ فتوحات اور اپنے اہداف کے حصول میں دشمن کی ناکامی کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اس محاذ کی حتمی فتح اور صیہونی حکومت کے شر کے خاتمے کے لیے بعض دعائیں پڑھنے کی رہنمائي کی ایک درخواست کے جواب میں قرآن مجید کے سورۂ فتح، صحیفۂ سجادیہ کی چودھویں دعا اور دعائے توسل پڑھنے کی سفارش کی۔ یہ خبر حجت الاسلام و المسلمین حاج علی اکبری نے کرمان میں شہید الحاج قاسم سلیمانی کے مزار پر کچھ جوانوں کے اجتماع میں دی ہےجسے رہبر معظم کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR پیش کر رہی ہے۔
19 نومبر 2024
الحاج قاسم سلیمانی نے قوموں کو مزاحمت کی نئی فکر اور جدوجہد کا نیا آئیڈیل دیا اور اسی لیے وہ حقیقی معنی میں ایک نمایاں ہستی اور اسلامی ہیرو کا ایک چہرہ ہیں۔
3 جولائی 2024
سنہ 1402 زندگي کے دوسرے تمام برسوں کی طرح، شیرینیوں اور تلخیوں سے بھرا رہا۔ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر کرمان کا تلخ واقعہ، سال کے اواخر میں بلوچستان کا سیلاب، ان مہینوں کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور سیکورٹی کے محافظوں کے لیے پیش آنے والے واقعات، تلخ واقعات میں شامل تھے اور سب سے تلخ غزہ کا واقعہ تھا جو ہمارے بین الاقوامی مسائل میں سے ایک ہے۔ اس سال ہمارے سامنے اس سے زیادہ تلخ کوئي واقعہ نہیں رہا۔ امام خامنہ ای
20 مارچ 2024
مسلح فورسز کے سینیر کمانڈروں میں سے ایک اور سپاہ پاسداران انقلاب کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید ان افراد میں سے ہیں جو مقدس دفاع کے دوران برسوں شہید الحاج قاسم سلیمانی کے ساتھ رہے۔ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے اس سینیر فوجی جنرل سے گفتگو کی۔ ذیل میں ان کے انٹرویو کا خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے۔
10 جنوری 2024
شہید کمانڈر قاسم سلیمانی نے اپنی پوری زندگي مزاحمت کی حمایت اور پشتپناہی میں گزار دی۔ یہ عظیم کمانڈر شہید قدس ہے۔
7 جنوری 2024
الحاج قاسم سلیمانی ان لوگوں میں سے ہیں جو شفاعت کریں گے۔ امام خامنہ ای
5 جنوری 2024
شہید سلیمانی کا جہاد، عظیم جہاد تھا، خداوند عالم نے ان کی شہادت کو بھی عظیم قرار دیا۔ امام خامنہ ای
4 جنوری 2024
اگر آج آپ نے کسی کو دیکھا جس کی باتوں سے، جس کے برتاؤ سے، جس کے اخلاق سے شہید کی مہک آئے تو سمجھ لیجیے کہ وہ شہید ہوگا۔
3 جنوری 2024
شہید سلیمانی پورا خیال رکھتے تھے کہ کسی پر ظلم نہ ہو۔ وہ خطرے کے منہ میں چلے جاتے تھے لیکن جہاں تک ممکن ہوتا تھا دوسروں کی جان کی حفاظت کرتے تھے۔ امام خامنہ ای
3 جنوری 2024