رضاکار فورس کے کمانڈر شہید غلام رضا سلیمانی کی شہادت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

رضاکار فورس کے کمانڈر شہید غلام رضا سلیمانی کی شہادت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

بسیج مستضعفین (رضاکار فورس) کے کمانڈر بریگيڈیر شہید غلام رضا سلیمانی کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔ پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مِنَ المُؤمِنینَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاھَدوا اللہَ علیہِ فَمِنھُم مَن قَضی نَحبَہُ وَ مِنھُم مَن یَنتَظِرُ وَ ما بَدَّلوا تَبدیلاً

بسیج مستضعفین (رضاکار فورس) کے کمانڈر بریگيڈیر شہید غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی ناگوار خبر سے بہت تکلیف اور افسوس ہوا۔ مرحوم لمبے عرصے سے راہ خدا میں مجاہدت میں سرگرم تھے اور اس راہ میں انھوں نے بہت سارے تجربات حاصل کیے تھے۔ اس مجاہد کمانڈر کا قتل، رضاکار فورس کی زبردست اہمیت اور بے انتہا خوف کی یاد دلاتا ہے جو کینہ پرور اور پست فطرت دشمن اس سے ٹکراؤ کے سلسلے میں رکھتا ہے۔

میں اس المناک مصیبت پر اس بلند مرتبہ شہید کے محترم اہل خانہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ان کے تمام رفقائے کار اور سبھی عزیز رضاکاروں کی خدمت میں، جن میں سب سے چھوٹا میں خود ہوں، تعزیت پیش کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ خداوند عالم اس شہید عزیز کو بلند درجہ عطا فرمائے گا۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

17 مارچ 2026 

18 مارچ 2026