آیت اللہ سیستانی کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع ملنے پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

آیت اللہ سیستانی کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع ملنے پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ العظمی سیستانی کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع ملنے پر جمعے کی صبح ایک پیغام جاری کیا جس میں آپ نے اللہ تعالی سے آیت اللہ سیستانی کی فوری شفایابی کی دعا کی۔ 

پیغام حسب ذیل ہے؛ 
بسم الله الرحمن الرحیم
آیت اللہ آقا سیستانی دامت برکاتہ 
سلام علیکم
آپ کی طبیعت کی ناسازی کی خبر تشویش کا سبب بنی۔ خدائے کریم سے جناب عالی کے لئے شفائے عاجل کا طالب ہوں۔ 
و السلام علیکم و رحمة الله
سیّد علی خامنه‌ ای
۲۷ دی ۱۳۹۸ (ہجری شمسی مطابق 17 جنوری 2020)

17 جنوری 2020