نئے ایرانی سال پر رہبر انقلاب کا خطاب، بدھ کو حسینیۂ امام خمینی تہران میں

نئے ایرانی سال پر رہبر انقلاب کا خطاب، بدھ کو حسینیۂ امام خمینی تہران میں

نئے ایرانی سال کا پہلا دن (عید نوروز) ماہ مبارک رمضان میں پڑنے کے پیش نظر، رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا پروگرام پہلی فروردین 1403 ہجری شمسی (20 مارچ 2024) کو مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقد نہیں ہوگا بلکہ یہ پروگرام پہلی فروردین کو حسینیۂ امام خمینی، تہران میں عوام کے مختلف طبقوں کی شرکت سے منعقد ہوگا۔
 

یاد رہے کہ نوّے کے عشرے کے ابتدائي برسوں میں عید نوروز ماہ مبارک رمضان میں پڑنے اور اسی طرح کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے دوران بھی نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا پروگرام، امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقد نہیں ہوا تھا۔

16 مارچ 2024

بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں انقلاب اسلامی پبلیکیشنز کی موجودگی