عید الاضحیٰ اور عید غدیر کی مناسبت سے کچھ قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کی رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے منظوری

عید الاضحیٰ اور عید غدیر کی مناسبت سے کچھ قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کی رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے منظوری

عید الاضحیٰ اور عید غدیر خم کی آمد کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ڈھائي ہزار سے زیادہ قیدیوں کی سزائيں معاف یا ان میں کمی کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

انھوں نے عمومی عدالتوں، انقلابی عدالتوں، مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے اور اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا پانے والے 2654 قیدیوں کی سزائيں معاف یا ان میں کمی کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔


عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای کو ایک خط لکھ کر ان قیدیوں کی سزا معاف کرنے یا ان کی سزاؤں میں کمی یا تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی، جس سے انھوں نے اتفاق کیا ہے۔ معافی کے مخصوص کمیشن میں سزا پانے والے مذکورہ افراد کی فائلوں کا جائزہ لیا گيا تھا اور انھیں معافی یا سزا میں کمی کا مستحق پایا گیا۔ آيۃ اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کی اس تجویز سے آئین کی دفعہ ایک سو دس کی گيارہویں شق کے تحت اتفاق کیا ہے۔

16 جون 2024