کتاب "خزاں آ گئی" پر رہبر انقلاب اسلامی کی تقریظ
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شہید احمد یوسفی کی اہلیہ محترمہ فخر السادات موسوی کی یادوں کے مجموعے پر مبنی کتاب "خزاں آ گئی" پر، جسے گلستان جعفریان نے تحریر کیا ہے، تقریظ لکھی ہے۔ تقریظ حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالی
سلگتا عشق، آہنیں عزم اور سچا ایمان ان دو جوانوں کی زندگي کا چہرہ ہے جس کی اس کتاب میں بہت خوبصورت اور سلیس تحریر کے ذریعے تصویر کشی کی گئي ہے۔ یہ بھی ان سچی روایات میں سے ہے جنھیں سننا اور پڑھنا مجھ حقیر جیسے افراد کو خجل کر دیتا ہے اور ان حقیقی مجاہدوں سے پائے جانے والے ستاروں جیسے فاصلے کو نمایاں کر دیتا ہے۔
دسمبر 2022
20 اکتوبر 2024

