عدلیہ کے سربراہ نے "ایک نئے عالمی نظام کا طلوع" کے نام سے شائع ہونے والی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے، جس کا موضوع "رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی زندگی اور افکار پر ایک نظر" ہے، کہا کہ جہاں کہیں بھی امریکی اور صیہونی ظالموں کے خلاف کوئی پرچم بلند ہوگا، اسلامی جمہوریہ ایران اس کی حمایت کرے گا اور ہم امریکی اور صیہونی مستکبروں اور قاتلوں کے خلاف جہاد سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
6 جولائی 2026
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہای نے اتوار 28 جون 2026 کو ہفتۂ عدلیہ اور شہید بہشتی اور ان کے رفقائے کار کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا جس میں موجودہ حالات، میناب اور لامرد سمیت پورے ملک میں امریکا و صیہونی حکومت کے جنگي جرائم اور بعض دیگر اہم نکات پر روشنی ڈالی گئي ہے۔ پیغام حسب ذیل ہے:
28 جون 2026
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 16 جولائی 2025 کو عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداران سے ملاقات میں اس شعبے کی اہمیت اور ذمہ داریوں کے بارے میں گفتگو کی۔ آپ نے صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس کے بعد ایران کی تاریخی جوابی کارروائی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ خطاب حسب ذیل ہے۔
16 جولائی 2025
عدلیہ کے سربراہ جناب محسنی اژہ ای اور عدلیہ کے بعض دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بدھ 16 جولائی 2025 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے حسینیۂ امام خمینی میں ملاقات کی۔
16 جولائی 2025
1 جولائی 2023
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ عدلیہ کے موقع پر اس ادارے کے سربراہ، ججوں، عہدیداروں اور کارکنان سے ملاقات میں اس ادارے کی ذمہ داریوں کے بارے میں گفتگو کی۔ 27 جون 2023 کو اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے کرپشن کے موضوع پر عدلیہ کی طرف سے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے:
27 جون 2023
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج منگل کی صبح عدلیہ کے سربراہ، عہدیداروں اور بعض کارکنوں سے ملاقات میں عوام کی قانونی آزادیوں کی فراہمی کو اہم بتایا اور کہا کہ آئین کے صریحی الفاظ کے مطابق عوام کو وہ تمام آزادیاں فراہم کی جانی چاہیے جن کی شرع نے اجازت دی ہے، البتہ اقتدار کے حلقے عام طور پر ان آزادیوں میں رکاوٹ ڈالتے ہیں اور عدلیہ کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔
27 جون 2023
آيت اللہ بہشتی اور امام خمینی کے 72 ساتھیوں کی شہادت کی برسی کے موقع پر عدلیہ کے سربراہ، عہدیداروں اور بعض کارکنوں نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
27 جون 2023
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی عدلیہ میں گزشتہ ایک سال کے اندر انجام پانے والی اصلاحات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اصلاحات کا عمل جاری رہنے اور عدلیہ کو عوام کے محور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
28 جون 2020
ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام ابراہیم رئیسی اور دیگر عہدیداران، جج صاحبان اور کارکنان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
26 جون 2019