رہبر شہید انقلاب کے وداع اور تشییع میں 40 ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کی شرکت
امام مجاہد شہید آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کی آخری رسومات کے انتظامی امور کی مرکزی کمیٹی کے ترجمان جناب ایمان عطار زادہ نے بدھ یکم جولائی 2026 کو بتایا ہے کہ رہبر شہید کے وداع کے پروگرام میں قریب چالیس ملکوں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ رہبر شہید کے وداع اور تشییع کے پروگرام میں عوام کی وسیع شرکت کے ساتھ ہی دنیا کے مختلف ملکوں سے سیاسی، ثقافتی، علمی، دینی اور تعلیمی شخصیات اور دیگر ممتاز افراد بھی رہبر شہید کے جسد اطہر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تہران میں موجود ہوں گے۔
عطار زادہ نے بتایا کہ اسی طرح تقریباً 40 ممالک کے اعلیٰ حکام اور سربراہان بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے اور رہبر شہید کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے اعلیٰ سطحی وفود، ممالک اور شخصیات کی تفصیلات جلد ہی وزارت خارجہ کے ذمہ داران کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔
#اٹھ کھڑے ہونا چاہیے
#یالثارات_الحسین علیہ السلام
1 جولائی 2026

