امام زین العابدین کی شب شہادت پر مقتل رہبر شہید کے قریب آخری مجلس
امام زین العابدین علیہ السلام کی شب شہادت کے موقع پر حسینیۂ امام خمینی اور رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مقام شہادت کے جوار میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا کا آخری پروگرام منعقد ہوا، جس میں اہلبیت عصمت و طہارت کے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
یہ مجالس اس سال رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہیں۔ آج کی مجلس سے حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیمیان نے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجالس عزا کا لازمی نتیجہ، عقل میں رشد اور دلوں کا نرم ہونا ہے۔
مجلس کے آخر میں جناب منصور ارضی، جناب محمد رضا طاہری اور حسین طاہری نے مصائب پڑھے اور نوحہ خوانی کی۔
26 جون 2026

