رہبر شہید کے مقتل کے قریب شب عاشور کی مجلس

رہبر شہید کے مقتل کے قریب شب عاشور کی مجلس

شب عاشورا کی مجلس حسینیۂ امام خمینی اور رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مقام شہادت کے جوار میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

یہ مجالس اس سال رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہیں۔ آج کی مجلس سے حجۃ الاسلام والمسلمین علی زادہ نے خطاب کیا۔ انھوں نے دشمن کے حربوں اور سازشوں کی شناخت اور ان کے مقابلے میں صحیح فیصلے اور بروقت اقدام کو اسلامی انقلاب کے رہبر حکیم و شہید کی ممتاز خصوصیت قرار دیا۔

مجلس کے آخر میں جناب محمود کریمی نے امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے مصائب بیان کیے اور رہبر شہید اور دوسرے اور تیسرے مقدس دفاع کے عظیم المرتبت شہداء کی یاد میں نوحہ خوانی کی۔

24 جون 2026