رہبر شہید کے مقتل کے قریب رہبر انقلاب کی جانب سے عزائے حسینی کی دوسری مجلس
ساتویں محرم کی شب سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی دوسری مجلس عزا مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے رہبر شہید کے مقتل اور حسینیۂ امام خمینی کے قریب منعقد ہوئی۔
اس مجلس عزا سے، جو اس سال رہبر انقلاب آيت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی طرف سے منعقد ہو رہی ہے، حجۃ الاسلام سید احمد طباطبائی نے خطاب کیا۔ انھوں نے امتحانوں اور مصائب سے ایمانی محاذ کے سامنا کرنے کی روش کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے، حق کے محاذ کے محاذ کو پیشرفت کا پیش خیمہ قرار دیا اور کہا کہ تمام انسانوں کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگي میں امتحانوں اور آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاکہ ان کی دینداری کے معیار کو پرکھا جا سکے اور اس تناظر میں عاشورائے حسینی، دین و انسانیت کی چوٹی پر نظر آتا ہے کیونکہ امام حسین علیہ السلام کے اصحاب نے مختلف امتحانوں اور مصائب کا بھرپور صبر اور پوری بصیرت کے ساتھ سامنا کیا۔
مجلس میں جناب سید مجید بنی فاطمہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا نوحہ و مرثیہ پڑھا اور ساتھ ہی رہبر شہید آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور دوسرے اور تیسرے مقدس دفاع کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی۔
22 جون 2026

