رہبر شہید کے مقتل اور حسینیۂ امام خمینی کے جوار میں مجلس
رہبر شہید کے مقتل اور حسینیۂ امام خمینی کے قریب اتوار 6 محرّم سے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجالس کا آغاز ہوا۔ پہلی شب کی مجلس میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس سال کی مجالس رہبر انقلاب آيت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی طرف سے منعقد ہو رہی ہیں۔
حجت الاسلام و المسلمین سید میر ہاشم حسینی نے مجلس سے خطاب کیا۔ انھوں نے روحانی تعلیمات پر خصوصی توجہ دینے اور انفرادی و اجتماعی زندگي میں مادی حساب کتاب کے ساتھ ہی اللہ کے وعدوں کو بھی مد نظر رکھنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ رمضان میں ایرانی قوم کے مقدس دفاع کا سرچشمہ، واقعۂ کربلا کے اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا دوستوں کی عظیم قربانی اور جاں فشانی کے عظیم درس ہیں اور اسی طرح یہ مادی حساب کتاب اور تیاریوں کے ساتھ ہی الہیات پر توجہ دینے کا بھی واضح نمونہ ہے۔
مجلس میں جناب مہدی رسولی نے حضرت امام حسین علیہ السلام، شہدائے کربلا اور رہبر شہید کے لیے نوحہ و مرثیہ پڑھا اور جنگ رمضان کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
21 جون 2026

