ایران اور امریکا کے سربراہان مملکت کے مفاہمتی نوٹ کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایران اور امریکا کے سربراہان مملکت کے مفاہمتی نوٹ کے بارے میں ایرانی قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایران کی پرجوش اور وفادار قوم!
جیسا کہ آپ کو اطلاع مل چکی ہے، ایران اور امریكا کے صدور کے درمیان ایک مفاہمتی نوٹ پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس مرحلے تک پہنچنے کی راہ میں متعلقہ عہدیداروں نے دلسوزی اور نیک نیتی کے ساتھ بہت کوششیں کیں اور یہ امریكی صدر تھا جو بے بسی کے سبب اس مقصد کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہا تھا۔
اصولی طور پر میری رائے کچھ اور تھی لیکن ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں اس وعدے کی بنا پر جو سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے محترم صدر جمہوریہ نے اپنی اور دیگر اراکین کی جانب سے مجھ سے کیا اور واضح الفاظ میں اس کی ذمہ داری قبول کرنے کی بات کہی، میں نے اس کی اجازت دے دی۔ انھوں نے واضح طور پر یہ بھی کہا ہے کہ اگر امریكی فریق بے جا مطالبات کرنا چاہے گا تو وہ اسے تسلیم نہیں کریں گے۔ اس لمحے سے ہم، یعنی آپ سربلند قوم اور یہ حقیر خادم، مبیّنہ شرائط کے عملی جامہ پہننے کے منتظر رہیں گے۔ البتہ یہ بات بھی واضح ہے کہ مستقبل میں ہونے والے بالمشافہ مذاکرات دشمن کے موقف کو قبول کرنے کے معنی میں نہیں ہوں گے۔
ہمیں امید ہے کہ ہمارے مولا حضرت ولی عصر عجّل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی دعائے خیر، ایران کی باوقار قوم کے لیے ہر قسم کی نصرت و امداد اور فتوحات کا تحفہ لائے گی۔
والسّلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای
18 جون 2026
18 جون 2026

