امام مجاہد شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای قدس سرّہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی مرکزی کمیٹی کا اعلان نمبر 1
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عید سعید غدیر خم کی مبارک باد اور اسلامی جمہوریۂ ایران کے بانی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی سینتیسویں برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، ایران کی عظیم قوم، دنیا بھر کے آزاد منش انسانوں اور اسلامی انقلاب کے رہبر شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای قدس سرّہ کے تمام عقیدت مندوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے مجاہد امام شہید کے آخری وداع، تشییع جنازہ اور تدفین کی پروگراموں کے شایان شان انعقاد کے لیے متعلقہ اداروں اور عوامی گروہوں کی جانب سے ضروری منصوبہ بندی اور انتظامات جاری ہیں۔ لہذا اس سلسلے میں پھیلائی جانے والی افواہیں اور بعض ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور ناقابل اعتبار ہیں۔
اس سلسلے میں پروگراموں، میڈیا کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات اور تفصیلات، مجاہد امام شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای قدس سرّہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی مرکزی کمیٹی کے آئندہ اعلامیوں میں جاری کی جائیں گی۔ ان شاء اللہ۔
رہبر شہید کے تحریری و تقریری آثار کے تحفظ اور نشر و اشاعت کا دفتر
3 جون 2026
3 جون 2026

