logo khamenei

یوم اسلامی جمہوریہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

یوم اسلامی جمہوریہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ھُوَ اَنشَاَکُم مِنَ الارضِ وَاستَعمَرَکُم فیھا (سورۂ ہود، آيت 61)

ایران کی شجاع قوم نے اس سال کے نوروز کو دلیری اور غیرت سے مملو کر دیا ہے اور وہ یوم اسلامی جمہوریۂ ایران، 12 فروردین مطابق یکم اپریل 2026 کو منانے کے بعد روز فطرت و قدرت کا استقبال کرے گی۔ اس وقت جب زبوں حال اور بے رحم امریکی و صیہونی دشمن، اپنی درندگي میں کسی انسانی، اخلاقی اور حیاتی حد کو نہیں مانتا اور اس نے ہمارے عزیز ملک کی قدرتی اور ماحولیاتی جگہوں پر بھی حملے کیے ہیں اور انھیں نقصان پہنچایا ہے تو ایران کو مزید آباد کرنے اور ملک کے درخشاں مستقبل کی تعمیر کے فروغ کی راہ میں اٹھایا گیا ہر قدم اچھا اور ضروری ہے۔ ان پسندیدہ کاموں میں سے ایک یہ ہے کہ ہر شہر اور ہر گاؤں کے سبھی لوگ ایک دوسرے کی مدد اور متعلقہ اداروں کے تعاون اور ہماہنگي سے، روز فطرت و قدرت سے لے کر بہار کے آخری دن تک خاص طور پر فروردین مہینے کے (باقی بچے) دنوں میں پھل دار درخت لگانے اور آگے چل کر ان کی ضروری دیکھ بھال کے لیے اقدام کریں۔

بچوں کے قاتل امریکی و صیہونی شیطانوں نے شجرۂ طیبہ اسکول کے بچوں اور بچیوں کو وحشیانہ طریقے سے شہید کیا لیکن ایرانی قوم سبھی شہداء خاص طور پر تیسری مسلط کردہ جنگ کے شہیدوں کی نیت سے اپنی وسیع و عریض سرزمین میں امید کے پودے لگائے گي تاکہ ان میں سے ہر پودا، اگلے برسوں میں ایک شجرۂ طیبہ اور پھل دار درخت میں تبدیل ہو جائے، ان شاء اللہ۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

یکم اپریل 2026

1 اپریل 2026