وزیر انٹیلی جنس کی شہادت پر صدر مملکت کے نام رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام
وزیر انٹیلی جنس حجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے صدر مملکت کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صدر مملکت جناب پزشکیان صاحب دامت حفاظتہ و زید عزّہ
سلام و تحیت کے بعد میں انٹیلی جنس کے بے حد محنتی وزیر، تجربہ کار گمنام سپاہی حجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب کی شہادت پر آپ، محترم کابینہ اور وزارت انٹیلی جنس میں شہید کے رفقائے کار اور بالخصوص شہید بزرگوار کے اہل خانہ کی خدمت میں مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔
بلاشبہ وزارت انٹیلی جنس کے دوسرے عہدیداروں اور کارکنوں کی دوہری جدوجہد کے ذریعے شہید کی خالی جگہ کی بھرپائی ہونی چاہیے اور ملکی اور غیر ملکی دشمنوں کی سلامتی چھین کر اسے تمام ہم وطنوں کو پیش کرنا چاہیے۔ میں خداوند منّان سے آپ اور آپ کے دیگر رفقائے کار کی حفاظت و سلامتی اور شہید عزیز کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای
20 مارچ 2026

