بریگیڈیر مرحوم علی رضا افشار کے انتقال پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

بریگیڈیر مرحوم علی رضا افشار کے انتقال پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے مجاہد سردار علی رضا افشار کے انتقال پر ان کے اہل خانہ، دوستوں اور رفقائے کار کو تعزیت پیش کی ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مجاہد سردار مرحوم جناب علی رضا افشار رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر، جو اسلامی انقلاب کے قدیمی کارکنوں اور تعمیری جہاد کے ادارے کے ابتدائی برسوں میں اس کے سینیر منتظمین میں سے ایک تھے، میں ان کے محترم اہل خانہ، دوستوں اور رفقائے کار کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

میں ان کے لیے اجر الہی اور مغفرت کی خداوند عالم سے دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

18 اکتوبر 2025

18 اکتوبر 2025