وینیزوئلا جانے والے ایرانی تیل ٹینکروں کے عملے کے افراد کے لئے شکرئے کا پیغام

وینیزوئلا جانے والے ایرانی تیل ٹینکروں کے عملے کے افراد کے لئے شکرئے کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیٹرولیم اشیا کی کھیپ لے کر وینیزوئلا جانے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے آئل ٹینکروں کے عملے کے افراد اور کپتانوں کے نام ایک شفقت آمیز پیغام میں ان کی قدردانی کی۔ 

رہبر انقلاب اسلامی کے اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛ 
آپ تمام عزیزوں، بحری جہازوں کے کپتانوں اور کارکنوں کی قدردانی کرتا ہوں۔ آپ نے بڑا کارنامہ سرانجام دیا۔ آپ کا یہ عمل مجاہدانہ عمل تھا۔ آپ نے ملک کو سربلند کیا۔ ان شاء اللہ کامیاب رہئے۔ 
سید علی خامنہ ای 
8 جون 2020

8 جون 2020