حجت الاسلام شیخ حسن صانعی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

مرحوم، امام خمینی کے وفادار، ثابت قدم اور سب سے پرانے ساتھیوں میں سے تھے: رہبر انقلاب اسلامی

مرحوم، امام خمینی کے وفادار، ثابت قدم اور سب سے پرانے ساتھیوں میں سے تھے: رہبر انقلاب اسلامی

  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے حجت الاسلام و المسلمین جناب الحاج شیخ حسن صانعی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے اور انھیں امام خمینی کے ثابت قدم اور سب سے پرانے ساتھیوں میں سے ایک بتایا ہے۔ انھوں نے عقلمندی اور خیر خواہی کو دکھاوے سے دور رہنے والے مرحوم کی دو نمایاں خصوصیات بتایا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجت الاسلام و المسلمین الحاج شیخ حسن صانعی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر ان کے معزز اہل خانہ اور ان کے دوستوں، ساتھیوں اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے گھر سے وابستہ تمام افراد کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ وفادار اور ثابت قدم انسان، امام خمینی کے سب سے پرانے ساتھیوں اور تحریک کے آغاز میں ان کے اولین دوستوں میں شمار ہوتے تھے اور پھر جدوجہد سے لے کر تحریک کی کامیابی اور اس آفتاب عالمتاب کے غروب تک کے نشیب و فراز سے بھرے ہر وقت میں اُس عظیم شخصیت کے دائمی ساتھیوں میں رہے۔ حقیر نے مرحوم سے اپنی دیرینہ رفاقت کے دوران، عقلمندی اور خیر خواہی کو، دکھاوے سے دور رہنے اور بہت زیادہ کام کرنے والی اس شخصیت کی دو دیگر خصوصیات کے طور پر پہچانا ہے۔ خداوند عالم ان شاء اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور اپنی مغفرت سے نوازے۔

سید علی خامنہ ای

22 جولائي 2023

22 جولائی 2023