حسینیۂ امام خمینی میں ساتویں محرم کی شب کی مجلس عزا
حسینیۂ امام خمینی میں منگل کو ساتویں محرم کی شب کی مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجالس کا یہ سلسلہ پیر کی شب سے شروع ہوا ہے اور آج دوسری مجلس عزا ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شرکت کی۔
حجت الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری نے مجلس سے خطاب کیا۔ انھوں اسلامی تربیت کے نمونۂ عمل کی حیثیت سے شبیہ رسول حضرت علی اکبر علیہ السلام کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
اس کے بعد جناب سید مجید بنی فاطمہ نے کربلا کے اس عظیم شہید کے سلسلے میں مرثیہ پڑھا اور نوحہ خوانی کی۔
تہران کے حسینیۂ امام خمینی میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا کا سلسلہ سنیچر 29 جولائي مطابق 11 محرم تک جاری رہے گا۔
25 جولائی 2023

