رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام :
شہداء، راستہ دکھانے والے ستارے ہیں
رہبر انقلاب اسلامی نے جمعرات 28 ستمبر 2023 کو مقدس دفاع کے شہیدوں اور زخمیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دن کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں، مقدس دفاع کی یاد منانے کے ان ایام کو عزیز شہیدوں کو سلام کرنے اور ان کی پاکیزہ ارواح کے سامنے سر جھکانے کے موقع کے طور پر دیکھتا ہوں۔
شہداء، رہنمائي کرنے والے ستارے ہیں، ہم سبھی اور ہماری آئندہ نسلوں کے لیے ابدی نمونۂ عمل ہیں، ان کا کردار درس ہے اور ان کے محرکات، حکمت ہیں۔ ہمیں ان کا پیغام صحیح طریقے سے سننا اور اس سے ہر دور میں دنیا و آخرت اور نسلوں کو سنوارنے کے لیے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
خدا اور اس کے اولیاء کا سلام ہو عزیز شہیدوں پر
سید علی خامنہ ای
28 ستمبر 2023
28 ستمبر 2023

