رہبر انقلاب اسلامی نے شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائي

رہبر انقلاب اسلامی نے شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائي

رہبر انقلاب اسلامی نے جمعرات کی صبح تہران یونیورسٹی میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ اور ان کے ساتھی شہید وسیم ابو شعبان کی نماز جنازہ پڑھائي۔

نماز جنازہ میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی ایک بڑی تعداد، سول اور فوجی حکام، شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ اور فلسطین و لبنان کی مزاحمتی تنظیموں کے بعض اراکین نے شرکت کی۔

رہبر انقلاب نے نماز جنازہ پڑھانے کے بعد شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ اور فلسطین کی اسلامی مزاحمت کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور انھیں تسلّی دی۔

1 اگست 2024